سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام)ملاکنڈ ڈویژن میں کسٹم ایکٹ کے خلاف آج سوات سمیت ملاکنڈڈویژن بھر میں شٹرڈاؤن ہڑتال ہوگی ،پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بینچ ،سوات بار ایسوسی ایشن ،پرائیویٹ اسکولز منجمنٹ ایسوسی ایشن ، سوات آٹوایسوسی ایشن اور کاسمٹیکس ایسوسی ایشن نے بھی شٹرڈاؤن ہڑتال کی حمایت اعلان کرکے ہڑتال کا اعلان کردیا ،10بجے نشاط چوک مینگورہ میں احتجاجی دھرنا دیا جائے گا ،سوات ٹریڈرزفیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے میڈیا کو بتایا کہ ملاکنڈڈویژن میں کسٹم ایکٹ کے نفاذ کیخلاف سوات سمیت ڈویژن کے دیگر اضلاع اور کوہستان میں آج بارہ اپریل کو مکمل شٹر ڈاون ہڑتال ہوگی،تمام تجارتی اور کاروباری ادارے بند رہیں گے جبکہ صبح 10بجے نشاط چوک میں مینگورہ میں آل پارٹیز کانفرنس کے زیر اہتمام احتجاجی دھرنادیا جائے گا ،جس سے تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے علاوہ تاجر ،ٹرانسپورٹ ،وکلاء کے رہنما بھی خطاب کریں گے ،دوسری جانب سوات پرائیویٹ اسکولزمنجمنٹ ایسوسی ایشن نے بھی تمام نجی تعلیمی ادارے بندرکھنے کاا علان کیا ہے جبکہ پشاور ہائیکورٹ مینگورہ بینچ ،سوات بار ایسوسی ایشن اور تحصیل بار ایسوسی ایشنز نے بھی آج عدالتی کارروائی سے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے اسی طرح کاسمٹیکس ایسوسی ایشن اور آٹو ایسوسی ایشن نے بھی مکمل ہڑتال اعلان کیا ہے ۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
617 مناظر