یاﺅندے (آن لائن نیوز زمونگ سوات) رومانین لیگ کے ایک میچ کے دوران کیمرون کے فٹ بالر پیٹرک ایکنگ میدان میں گر کر انتقال کر گئے۔ غیر ملکی میڈیاکے مطابق رومانین لیگ کے دوران کیمرون کے ایک کلب میں مڈ فیلڈر کے طور پر کھیلنے والے فٹ بالر پیٹرک ایکنگ دورانِ میچ میدان میں گر کر انتقال کرگئے۔26 سالہ پیٹرک ایکنگ متبادل کھلاڑی کے طور پر میدان میں آئے تھے تاہم محض7 منٹ بعد ہی وہ زمین پر کر گئے جس پر انہیں فوری ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ایک گھنٹے کی تگ و دو کے بعد انہیں مردہ قرار دیدیا۔ میدان میں گرنے سے پہلے ایکنگ کی کسی کھلاڑی سے کوئی ٹکر نہیں ہوئی اس لئے شبہ ظاہر کیا جا رہما ہے کہ وہ دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ حالیہ برسوں میں افریقی خطے کے کئی فٹ بالرز کا دوران کھیل انتقال ہوا ہے۔اس سے قبل 2003ءمیں کیمرون کے ہی مڈ فیلڈر مارک ویوین فو دورانِ میچ گر پڑے تھے اور ان کا انتقال ہو گیا تھا۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
480 مناظر