ممبئی : فلم ’’تارے زمین پر‘‘ سے شہرت پانے والے بالی وڈ کے مشہور ترین اداکار درشیل سفاری دیکھتے ہی دیکھتے بچے سے خوبرو نوجوان بن گئے۔ اداکار درشیل سفاری 9 مارچ 1997ء کو ممبئی میں پیدا ہوئے، ان کی پہلی فلم ’’تارے زمین پر‘‘ 2007 میں ریلیز ہوئی، اس فلم میں جاندار اداکاری کی بدولت انہیں اپنے مداحوں سے کافی پذیرائی ملی۔ اس فلم میں انہوں نے ڈس لیکسیا سے متاثر آٹھ سالہ بچے کا کردار ادا کیا جس کو تعلیمی میدان میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس فلم کی کامیابی کے بعد درشیل سفاری کو فلم فئیر، زی سنے اور سٹار سکرین ایوارڈز سے نوازا گیا۔ فلم میں عامر خان نے آرٹ ٹیچر کا کردار ادا کیا لیکن فلم کا اصل ہیرو اِس کا مضبوط اور جاندار سکرپٹ ہے جسے امول گپتے نے لکھا تھا۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
777 مناظر