مینگورہ (زمونگ سوات ڈاٹ کام)پی ٹی آئی جلسے میں ڈی پی او سوات کی صحافیوں اور سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی سے بد تمیزی ، گالی ، گلوچ ، وزیر اعلیٰ ان ایکشن ، گذشتہ روز گراسی گراؤنڈ میں پی ٹی آئی کے جلسے کے دوران ڈی پی او سوات سلیم مروت نے میڈ یا کے نمائندوں اویس کیانی ، اصف جاوید ، فیاض احمد اور دیگر سے بد تمیزی کی ، جس پر سوات پریس کلب کے چیئرمین شہزاد عالم معاملہ رفع دفع کرنے کیلئے سٹیج پر گئے اور انہوں نے معاملہ ختم کرانے کی کوشش کی اس دوران ڈی پی او سوات سلیم مروت نے پی ٹی آئی کے رہنما شوکت علی یوسفزئی سے بھی تلخ کلامی کی جس پر معاملہ مزید بگڑ گیا اور میڈیا نے جلسے کی کوریج کا بائیکاٹ کیا ، اس دوران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک تقریر کیلئے آئیں تو میڈیا نے کیمرے بند کردیئے جس پر وزیر اعلیٰ نے سٹیج پر صحافیوں سے معذرت کرتے ہوئے 24گھنٹوں میں ڈی پی او سوات کے خلاف کاروائی کی یقین دہانی کرائی جس پر میڈیا نے بائیکاٹ ختم کردیا ۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
3051 مناظر