کبل(زمونگ سوات ڈاٹ کام)پارسا کے تعاون سے کبل میں 25کروڑ روپے کی لاگت سے تحصیل گورنمنٹ کمپلکس کا با قاعدہ افتتاح وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کیا تقریب میں وزیر اعلیٰ KPKنے کبل سول ہسپتا ل کو گریڈ Cسے کیٹگری Dکا درجہ دینے کا بھی اعلان کردیا اس موقع پر وزیر اعلی کے معاون خصو صی محمود خان ،MNAمراد سعید،ڈاکٹر امجد ، محب اللہ خان ، عزیز اللہ گران ، تحصیل انتظامیہ کے مشران ، پارسا کے افسران اہلکاروں PTIرہنما ؤں سمیت اور وکلاء برادری شریک تھے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیر اعلی پرویز خٹک کبل میں 25کروڑ روپے سے بنانے والے تحصیل کمپلکس کا با قاعدہ افتتاح کیا تحصیل کمپلکس میں جو ڈیشل کمپلکس ، ایگزیکٹیو کمپلکس ، لائن ڈپارٹمنٹ، بارروم ، عوا م کے لئے جرگہ ہال ، دس رہائشی مکانات جو دس دس مرلوں پر مشتمل ہو گا بنائے جائینگے جو 2سال میں مکمل کر لیا جائے گا مہمان خصوصی وزیر اعلی پرویز خٹک اپنے سر خطاب میں پارسا کا شکریہ اد ا کیا اور تحصیل کمپلکس کو 2سال کے بجائے 1سال میں مکمل کرنے پر زور دیا انہوں نے اس موقع پر کبل سول ہسپتال کو کیٹگری Cسے Dگریڈ میں ا پگریڈ کرنے کا بھی اعلان کیا ۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
721 مناظر