اسلام آباد (زمونگ سوات آن لائن نیوز)گزشتہ 6 ماہ کے مقابلہ میں اپریل 2016ءکے دوران موبائل براڈ بینڈ کے صارفین نے30 فیصد ڈیٹا استعمال کیا ہے اور صرف ایک ماہ کے دوران 30.14 پیٹا بائیٹس ڈیٹا استعمال کیاگیا۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی رپورٹ کے مطابق ملک میں تھری اور فور جی کی سہولت کے بعد موبائل فون کے ذریعے انٹرنیٹ تک رسائی کی شرح میں نمایاں اضافہ ہواہے اور اس قت ملک میں تقریباً 28 ملین صارفین موبائل براڈ بینڈ سے استفادہ کررہے ہیں اور موبائل فونز کے مجموعی ملکی صارفین کا 22 فیصد حصہ موبائل براڈ بینڈ سے مستفید ہورہاہے ۔ رپورٹ کے مطابق ٹو جی کے مقابلہ میں فور جی صارفین زیادہ ڈیٹا کا استعمال کررہے ہیں جبکہ تھری جی کے مقابلہ میں بھی فور جی صارفین سات گنا زیادہ ڈیٹا استعمال کرتے ہیں۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
956 مناظر