کبل(زمونگ سوات ڈاٹ کام)لا سونہ ارگنائزیشن کے تعاون سے LSOہم قدم کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر فائنل میچ پرنس گالوچ بمقابلہ فرہاد کرکٹ کلب ہزارہ کے درمیان ہوا جو فرہا د کرکٹ کلب ہزارہ نے جیت کر ٹرافی اپنے نام کیا ٹورنامنٹ میں 24ٹیموں نے حصہ لیا تھا اس موقع پر لا سونہ ارگنائزیشن کے مشران سجاد احمد ، مراد علی شاہ، ہمدانی، نعمان ، اصغر خان ، فیاض، اسد خان کے علاوہ LSOکے صدر نیاز احمد خان کر کٹ انتظامیہ لیا قت علی سمیتLSOکے تمام ممبران شریک تھے تقریب سے خطاب کر تے ہوئے سجاد احمدنے کہا کہ جس جگہ پر کھیل کے میدان آباد ہو وہاں کے ہسپتال ویران ہو تے ہیں ہمارے کوشش ہے کہ کرکٹ کے ساتھ ساتھ دیگر کھیلوں کا بھی انعقاد کرینگے کھیل صحت مند اور پر امن معاشرے کے لئے بھر پور عکاسی کر تا ہے لا سونہ کے طرف سے کھیل کرکٹ گراونڈ میں ہینڈ پمپ لگانے کا بھی اعلان کیا گیا نیاز احمد خان نے کہا کہ آئے ملکر معاشرے کو ترقی کے راہ پر کامزن کرنے میں اپنا اپنا حصہ ڈال کر کردار ادا کریں تکلیف زدہ لو گوں کے ساتھ ملکر تعاون کر کے ایک اچھے شہری ہونے کا ثبوت پیش کر یں انہوں نے کہا کہ اپنے ملک اور قوم کو ترقی کے راہ پر گامزن کرنا ہم سب کا مشترکہ ذمہ داری ہیں پروگرام کے اخر میں لا سونہ ارگنائزیشن کے طرف سے ونر ٹیم کو 13ہزار نقد اور رنر ٹیم کو 9ہزار ورپے سمیت ٹرافی دی گئے ٹورنمنیٹ میں مین آف دی میچ کے لئے 200روپے جبکہ مین اف دی ٹورنمینٹ کے لئے 4000 روپے دے گئے،یاد رہے کہ ٹورنمینٹ کے افتتاح کے موقع پر 300کھلاڑیوں میں سپورٹس کیٹس تقسیم کے جا چکے ہیں پروگرام کے آخر میں لا سونہ کی طرف سے کرکٹ انتظامیہ اور LSOکے ممبران کے لئے خصو صی شیلڈ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جو ان پر تقسیم کی گئیں۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
966 مناظر