مینگورہ (زمونگ سوات ڈاٹ کام) پاکستان مسلم لیگ ن ضلع سوات کے جنرل سیکرٹری انجینئر عمر فاروق کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کے عہدیداروں اور ورکرز کا ایک تنظیمی مشاورتی اجلاس منعقد ہوا ، جس میں صوبائی صدر صابر شاہ کے دورہ سوات کے حوالے مشاورت کی گئی ، اجلاس میں بتایا گیا کہ پیر صابر شاہ گراسی گراؤنڈ مینگورہ میں جلسہ عام کے کامیاب انعقاد اور ناراض ورکروں کی جانب سے احتجاج نہ کرنے پر کارکنوں کا شکریہ اداکرنے کیلئے سوات آرہے ہیں ، اجلاس میں شہریار امیر زیب، ملک بخت دیدار ، پروانت خان ،ضلعی کونسلر فیاض خان ، شمشیر علی خان ، مراد علی ، فضل ودود باچا ، آفتاب محمد خان ، سید صادق عزیز باچا ، امجدعلی ایڈوکیٹ ، سید عظیم شاہ ، میاں سید باچا ، بخت روان ، بخت کمال ، بحر بر استاد ، قاسم خان ، وقار خان ، برکت حسین اور دیگر نے شرکت کی ، تمام عہدیداروں نے پارٹی کی تنظیمی امور پر بحث کی اور کہا کہ عہداروں کو ان کے آئینی اختیارات دئے جائیں گے ، انہوں نے کہا کہ صوبائی صدر ن لیگ پیر صابر شاہ آنئدہ چند روز میں سوات کا دورہ کریں گے جس میں وہ سوات کے ورکروں کے تحفظات کا جائزہ لیں گے اور کامیاب جلسہ کے انعقاد پر نواز شریف کی طرف سے سواتی عوام اور وکروں کا شکریہ اداکریں گے ۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
952 مناظر