مینگورہ (زمونگ سوات ڈاٹ کام) کسٹم ایکٹ کے خلاف ضلع سوات میں آل پارٹیز کے قائدین ، تاجر برادری ، ٹرانسپورٹ برادری اور دیگر مکتب فکر کا اجلاس ادارہ الخد مت میں منعقد ہوا ، جس کی صدارت سابق صوبائی وزیر قاری محمود نے کی ، اجلاس میں جماعت اسلامی ، اے این پی ، جمعیت علماء اسلام ، پختونخوا ملی عوامی پارٹی ، پاکستان پیپلز پارٹی کے مشران نے شرکت کی ، اجلاس میں تمام سیاسی قائدین کے ضلعی صدور تاجر برادری اور ٹرانسپورٹ مشران پر مشتمل ایکشن کمیٹی تشکیل دے دی گئی جو بروز پیر آئندہ کے لائحہ عمل طے کرنے کے ساتھ ساتھ ایک پر ہجوم پریس کانفرنس بھی کریں گے ، اجلاس میں صوبائی حکومت کی طرف سے کسٹم ایکٹ لاگو کرنے کیلئے سمری بھیجنے اور مرکزی حکومت کی طرف سے ملاکنڈ ڈویژن میں کسٹم ایکٹ کے نفاذ کے فیصلے کی شدید مذمت کی گئی اور واضح کیا گیا کہ سیلاب اور دہشتگردی سے متاثرہ ملاکنڈ ڈویژن میں کسٹم ایکٹ کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کریں گے اور فیصلہ واپس لینے تک پر آمن جدوجہد جاری رکھیں ۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
515 مناظر