کبل( زمونگ سوات ڈاٹ کام) کبل انصاف فوڈ پروگرام کے تحت تقسیم شدہ گندم تخم پر شدید اعتراضا ت زمینداروں اور LSOکے ممبران سراپا احتجاج تقسیم شدہ تخم غیر معیاری تھے جس سے ہمارے لاکھوں اور ہزاروں کا نقصان ہوا ہے تقسیم شدہ تخم پر کمیشن قائم کر کے انکوائری کی جائے ورنہ سڑکوں پر نکل کر شدید احتجاج پر مجبور ہونگے جس کھیت سے ہمارے 80بوری گندم کے فصل ہو تے تھے اس تخم کے تحت 5بوری ہوئے ہیں مظاہرین نیاز احمد خان ، محمد رشید ٹنڈیل ، نوید احمد ، حسین احمد ، امتیاز احمد ، سردار علی خان ویلج نا ظم سر سینئی ، مسرور عابد ، بلا در خان ، روح الا مین ، عادل محمد شاہ ، شا ہ بخت روان ، احسان اللہ اور دیگر نے کہا کہ انصاف فوڈ پروگرام کے تحت گذشتہ 6مہینے پہلے تقسیم شدہ گندم تخم غیر معیاری تھے جس کے وجہ سے ہمارے فصلیں نہ ہونے کے برابر ہے ہم مطالبہ کر تے ہیں کہ اس پر اعلیٰ سطح تحقیقات کر کے کمیشن قائم کر کے انکوائری کی جائے ورنہ ہم سڑکوں پر نکل کر شدید احتجاج کرینگے۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
805 مناظر