نئی دہلی(زمونگ سوات آن لائن نیوز۔27 مئی۔2016ء)گزشتہ کچھ عرصہ سے مزاح پر مبنی فلموں میں کام کرنے والے اداکار ابھیشیک بچن کسی ایک خاص کردار میں بندھنے کے بجائے ہر طرح کے رول کرنا چاہتے ہیں۔تین جون کو ریلیز ہونے والی فلم ہاؤس فل 3 کئی اداکاروں پرمشتمل فلم ہے، جس میں ریپر کا کردار اداکر نیوالے ابھیشیک نے کہا کہ وہ کسی خاص کردار میں بندھنے کی جگہ ہر قسم کے رول کرنا چاہیں گے۔
انہوں نے کہا،کسی اداکار کو کسی ایک کردار کے ساتھ محدود نہیں رہنا چاہیے،جب کوئی کسی خاص رول تک محدود ہوجائے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ اپنی اداکاری سے مطمئن ہوگیا،مجھے یہ بالکل بھی پسند نہیں کہ میں اپنی اداکاری سے مطمئن ہوجاؤں۔ ابھیشیک بچن نے کہا کہ ایک فنکار میں اداکاری کی بھوک برقرار رہنی چاہیے اور ہمیشہ اس میں بہتری کی کوشش جاری رکھنی چاہیے۔قابل ذکر ہے کہ گزشتہ چند برسوں میں ابھیشیک بول بچن ،ہیپی نیو ایئر اور آل از ویل جیسی فلمیوں مزا حیہ کردار اداکرتے نظر آئے ہیں۔ہایو س فل 3میں بھی ان کا کچھ اسی طرح کا کردار ہے۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
661 مناظر