لاہور (زمونگ سوات آن لائن نیوز30مئی ۔2016ء ) قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ پی سی بی نے نئے آنیوالے کھلاڑیوں میں سے 30سال سے زائد عمر کے لڑکوں کو نہ کھلانے کا فیصلہ کیا ہے ، اے ٹیم میں اچھی کار کردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو سینئر ٹیم میںشامل کیا جائے گا ۔
نجی نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے انضمام الحق کا کہنا تھا کہ کپتان کو اس کی مرضی کی ٹیم دینی چاہیے ،کرکٹ کے معاملات کو بہتر کرنے کے لیے کوچ ،کپتان اور چیف سلیکٹر کو ایک پیج پر ہونا پڑے گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کے دورے کے لیے بہترین تکنیک چاہیے ،وہاں بیک فٹ پر کھیلنے والا کھلاڑی زیادہ کامیاب ہے ، یاسر شاہ اور ذوالفقار بابر کی انجری ایک جیسی ہے ۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
254 مناظر