مینگورہ (زمونگ سوات ڈاٹ کام) ضلع کونسل سوات میں بجٹ سال 2015-16 کی متفقہ طور پر منظوری دے دی گئی ، ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں 10.284ملین روپے جبکہ ضلعی کونسل کے ممبران استحقاقی سہولیات کی مد میں صوبائی حکومت کی جانب سے 78لاکھ 65ہزار روپے بجٹ اتفاق رائے سے منظور کیاگیا ، ضلع کونسل سوات کے ناظم اعلیٰ محمدعلی شاہ ، نائب ضلع ناظم عبدالجبار خان ، اپوزیشن لیڈر احمد خان اور دیگر نے اطمینان کا اظہار کیا جبکہ ضلع کونسل ممبران نثار احمد ، راحت علی ، شاہ سید ، ضیاء الحق ، حسن زیب ، فیاض علی شاہ ، عبداللہ ، عبدالمالک ، فضل ربی ، قجیر خان ، فروز شاہ خان ، افضل شاہ خان ، فیاض خان آف دمغار ، ارشاد خان ، شوکت علی خان ، ابن امین خان اور دیگر نے بجٹ پر تفصیل سے بحث کی ، پی ٹی آئی ممبران نے خدشات اور تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے بجٹ اجلاس سے واک آؤٹ کیا تاہم سپیکر عبدالجبار خان نے مذاکرات کیلئے کمیٹی مقرر کردی ، کمیٹی سے تفصیلی مذاکرات کے بعد پی ٹی آئی ممبران نے واک آؤٹ ختم کیا ، ضلع ناظم محمد علی شاہ خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایوان کے اندر ہمیں اپنے علاقوں کے عوامی مسائل اور مشکلات پر بحث کرنا چاہیئے ، انہوں نے کہا کہ ڈسکریشن فنڈز صوبائی حکومت کا منظورکردہ ہے تاہم ضلع کونسل سوات کے تمام فنڈز اتفاق رائے سے خرچ کئے جائیں گے جس کے بعد ممبران نے متفقہ طور پر منظوری دیدی ، بجٹ میں 2لاکھ روپے ضلع و نائب ناظم کے ٹیلی فون اخراجات ، گاڑیوں کے تیل کیلئے 3لاکھ روپے ، دفتری خورد نوش کیلئے 2 لاکھ روپے ، سفری اخراجات کیلئے 20 لاکھ روپے جبکہ ممبران کے اعزاز یہ کیلئے ، 51لاکھ 65 ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں ۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
1413 مناظر