مینگورہ (زمونگ سوات ڈاٹ کام) میلہ ڈاگ مینگورہ میں جامبیل کوکارئی بجلی فیڈر سکیم کا افتتاح ہوگیا ، ایم پی اے فضل حکیم خان نے ضلع کونسلر راحت علی اور نثارخان کے ہمراہ افتتاح کیا جبکہ اس موقع پر بھاری مشینری کھمبوں کو نصف کرانے پر لگا دی گئی، اس موقع پر اراضی کے مسئلے پر حاجی نادر خان اور انجینئر سرفراز خان سے مذاکرات بھی ہوئے جو کامیابی سے ہمکنار ہوئے ، اس موقع میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم پی اے فضل حکیم خان ، ضلع کونسلر ز راحت علی خان ، نثار خان اور دیگر کا کہنا تھا کہ فیڈر سے گل کدہ کے صارفین پر بوجھ کم ہوجائیگا جبکہ جامیبل ، کوکارئی کے لوگوں کی مشکلات میں کمی آئیگی ، انہوں نے کہا کہ ہم عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں اور اس مقصد کیلئے تمام توانائیوں کو بروئے کار لارہے ہیں، انہوں نے کہا کہ گل کدہ فیڈر سے جامبیل کوکارئی کی بجلی علحٰیدہ ہونے سے اور نئے فیڈر کے قیام سے علاقے میں بجلی لوڈ شیڈنگ میں کمی آکر صارفین سکھ کا سانس لے سکیں گے ، ضلع کونسلر راحت علی فیڈر اسکیم کیلئے اپنی جیب سے کافی رقم خرچ کی ہے کیونکہ سکیم کے ٹھیکدار امراض قلب کی وجہ سے سیدوہسپتال میں زیر علاج ہے ۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
2415 مناظر