اسلام آباد (زمونگ سوات ڈاٹ کام) اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صدر مملکت نے ملاکنڈ کسٹم ایکٹ 1969ختم کرنے کی منظوری دے دی جو کہ اگلے 24 گھنٹوں میں ختم کر دیاجائے گا وزیر اعلی کے پی کے نے 20مئی 2015کو ملاکنڈ پر کسٹم ایکٹ نافذ کرنے کی سفارش کی تھی انہوں نے اس حوالے سے ایک سمری بجھوائی جس پر صدر مملکت نے 28مارچ کو کسٹم ایکٹ نافذ کرنے کی منظوری دے تھی اب دوبارہ ان کی سفارش پر اس قانوں کو واپس لے رہے ہیں کیو نکہ وہاں کو عوام کو اس سے بہت سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا تھا اور وزیر اعظم نے اپنے دورہ سوات کے دوران اس کو واپس لینے کا مطالبہ بھی کیا تھا.
اس دوران وزیر اعظم کے مشیر انجینئرامیر مقام نے کہا کہ وزیرخزانہ نے دل پر پتھر رکھ کر ملاکنڈ کسٹم ایکٹ واپس لینے کا فیصلہ کیا ہوگا ملاکنڈ کسٹم ایکٹ واپس لینے پر صدر مملکت اور وزیرخزانہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں جس پر اسحاق دار نے کہا کہ میں نے دل پر پتھر نہیں پھول رکھ کر ملاکنڈ کسٹم ایکٹ واپسی کا فیصلہ کیا ۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
3046 مناظر