سوا ت (زمونگ سوات ڈاٹ کام)ڈی پی او سوات عبا س مجید خان مروت نے تھانہ منگلور اور تھانہ خورشید خان شہیدکا دورہ کیا ۔ تھانے کا ریکارڈ چیک کرکے پولیس آفسران اور جوانوں کو ہدایت کی کہ تھانے کا ریکارڈ درست رکھا کریں اور صفا ئی کا خاص خیال رکھا جائے ۔تھانے میں موجود پولیس جوانوں سے ملاقات کی اور اُن کے مسائل سُنے ساتھ میں پولیس جوانوں کے حاضری اور حوالات کا بھی جائزہ لیا۔ مزید کہا کہ بدوران ڈیو ٹی پولیس اہلکاران خاص طور پرجیکٹ اور ہلمٹ لازمی پہنا کریں اور موبائل فون کا استعمال قطعاً نہ کریں ۔پولیس روٹین چیکنگ کو مزید سخت اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس کیا جائے۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
773 مناظر