سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام)سوات میں انٹر کلب ڈسٹرکٹ ہاکی چمپئن شپ کے فائنل میچ میں نویکلے الیون نے سوات گرین مینگورہ کو مات دیکر ٹرافی اپنے نام کردی ، گذشتہ روز فارم ہاکی گراؤنڈ مکان باغ مینگورہ پر انٹر کلب ڈسٹرکٹ ہاکی چمپئن شپ کا فائنل میچ سوات گرین مینگورہ اور نویکلے الیون کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جو کہ آخری وقت تک ایک ایک گول کیساتھ برابر رہا ، آخر میں نویکلے الیون نے پنلٹی سٹروک کے ذریعے میچ جیت کر ٹرافی جیت لی ، میچ کے مہان خصوصی ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی کے چیئرمین وضلعی یوتھ کونسلرمقصود علی خان تھے جبکہ اس موقع پر ضلعی کونسلر نسیم اختر ، ارشاد علی خان ، محبوب علی ، عرفان چٹان ، تحصیل نائب ناظم چارباغ محمد جاوید ، عمر ربی اور دیگر بھی موجودتھے، مہمان خصوصی اور دیگر مہمانوں نے ونر اور رنر ٹیم میں ٹرافیاں تقسیم کیں ،اس چمپئن شپ کا اہتمام پاکستان ہاکی ایسوسی ایشن اور صوبائی ایسوسی ایشن نے کیا تھا جس میں ضلع بھر ک انیس ٹیموں نے حصہ لیا،ٹورنامنٹ میں ونر نویکلے الیون اوررنر اپ سوات گرین کی ٹیموں نے اب ریجن ٹورنامنٹ کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے جس میں اپر دیر ، لوئر دیر ، چترال اور شانگلہ کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی ، ریجن چمپئن شپ 3 نومبر کو ہاکی گراؤنڈ مینگورہ پر کھیلا جائیگا ۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
530 مناظر