سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام)ڈسٹرکٹ پولیس افیسر سوات عباس مجید خان مروت نے اپنے دفتر میں سوات کے سینئر صحافیوں سے ملاقات کی گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ سوات سے جرائم کا خاتمہ اولین ترجیح ہے اور جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کیلئے پولیس افسران اور اہلکاروں کو سختی سے ہدایت کردی ہے اور جرائم پیشہ افراد کیلئے سوات کی سرزمین تنگ کردی جائیگی اور ان سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائیگی ،انہوں نے کہا کہ پولیس عوام کے خادم ہے اور عوام کی جان و مال کی تحفظ کی ذمہ داری ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے جس کیلئے پولیس فورس کو چوبیس گھنٹے چوکنا کر دیا ہے اور چارج سنبھالنے کے بعد تمام افسران اور اہلکاروں کو مٹینگ میں سختی سے اس بات پر زور دیا ہے کہ عوام کی جان و مال کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائے انہوں نے کہا کہ پولیس فورس میں بھی کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی اور فورس میں جزا اور سزا کا عمل جاری رہیگا ،اور اچھے کام پر انعامات جبکہ غفلت پر سزا دی جائیگی ،اس موقع پر انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ علاقے میں امن کو بحال رکھنے کیلئے پولیس کے ساتھ تعاون کریں تاکہ یہاں پر قائم امن کو ہر صورت میں بحال رکھا جا سکیں ۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
741 مناظر