راولپنڈی( زمونگ سوات آن لائن نیوز) خبر رساں ادارے آن لائن کے مطابق راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے حق میں پھر سے بینرز لگ گئے۔ تفصیلات کے مطابق شہری نے راولپنڈی کی شاہراہوں پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے حق میں بینرز آویزا ں کر دیے ہیں جن میں آرمی چیف سے 2018ئ￿ کے انتخابات لڑنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شہری نے بینرز میں حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ریٹائرمنٹ کے بعد2سال تک سیاست کرنے کی پابندی کو بھی ختم کیا جائے تاکہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف 2018ء میں ہونے والے عام انتخابات میں حصہ لے سکیں اور وزیرا عظم منتخب ہو سکیں۔بینرز میں آرمی چیف سے یہ اپیل بھی کی گئی ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کی درمیان انتشار کی سیاست کو ختم کرایا جائے۔یاد رہے اس سے قبل بھی اسلام آبادد اور راولپنڈی میں نامعلوم افراد کی جانب سے آرمی چیف کے حق میں بینرز لگائے جاتے رہے ہیں جن میں حکومت سے آرمی چیف کو ایکسٹینشن دینے کے مطالبات درج ہوتے تھے۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
949 مناظر