سوات( زمونگ سوات ڈاٹ کام)جماعت اسلامی شاہدرہ وتکے مینگورہ کی جانب سے نو منتخب امیرجماعت اسلامی ضلع سوات محمد امین کی اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب فضاگٹ کے مقام پر دریائے سوات کے کنارے منعقد کی گئی جس میں بڑی تعداد میں کارکنان نے شرکت کی تقریب سے امیر ضلع محمد امین، ڈسٹرکٹ زکواۃ چیئرمین خورشید اقبال ، مقامی امیر فضل غفار اور وی سی کونسلر حضرت یونس نے بھی خطاب کیا ۔امیرضلع سابق ایم پی اے محمد امین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوات میں جماعت اسلامی ایک مضبوط قوت ہے ان شاء اللہ ہر وی سی کی سطح پر منظم انداز میں دعوتی کام کرکے سوات کو جماعت اسلامی کا گڑھ بنائیں گے کارکن 2018کی الیکشن کے لئے ابھی سے کمر کس لیں ۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
422 مناظر