سوات ( زمونگ سوات ڈاٹ کام ) ملم جبہ سڑ ک پر تعمیراتی کام کی بندش کے خلاف منتخب بلدیاتی نمائندے اور اہل علاقہ کل پیر کے دن ملم جبہ سڑک پر دھرنا دیں گے ، چار یونین کونسل جس میں منگلور ، ملم جبہ ، تلیگرام اور اکا معروف بامی خیل کے بلدیاتی نمائندگان اور علاقہ کے عوام پیر 7نومبر کو ملم جبہ سڑک پر تعمیراتی کام کی بندش کے خلاف احتجاجی طور پر دھرنا دیں گے ، دھرنے کے دوران ملم جبہ روڈ کو ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند کیا جائے گا ۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
404 مناظر