سوات ( زمونگ سوات ڈاٹ کام ) مینگورہ کے گلبہار روڈ پر دیوار گرنے سے دو معصوم بچیاں ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئیں ، گلبہار روڈ پر صبح کے وقت ٹرک نمبر سوات 3849جسے ڈرائیور آفرین سکنہ مٹہ چلا رہا تھا ، ایک دیوار سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں دیوار ساتھ ہی کھیلنے والی بچیوں پر گرگیا ، نتیجتاً 6سالہ مقدمہ دختر محبو ب علی اور 5سالہ یسریٰ دختر اختر علی ملبے کے نیچے دب کر جاں بحق ہوگئیں ، مقامی لوگوں نے امدادی کارروائی کرتے ہو ئے بچیوں کی لاشوں کو ملبے سے نکال دیا ، پولیس نے ڈرائیور کو کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کردیا ، مینگورہ گلبہار روڈ پر بچیوں کے جاں بحق ہونے کے بعد اہل علاقہ نے جنازے سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا ، ٹرک کے حادثے میں جاں بحق دو معصوم بچیوں کو جب جنازے کیلئے جناز گاہ لے جایا گیا تو اس وقت جنازے کے ساتھ جانے والے منتشر مظاہرین نے جنازے سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا ، مظاہرین کا کہنا تھا کہ گلبہار گنجان آباد علاقہ ہے اور اس علاقہ میں گڈز کے درجنوں آدے قائم ہیں جن کی وجہ سے آئے روز حادثات پیش آتے ہیں ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ تمام آڈوں کو شہر سے باہر منتقل کیا جائے ۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
2533 مناظر