ممبئی(زمونگ سوات آن لائن نیوز) بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان بھی امریکی صدارتی انتخابات میں ہیلری کلنٹن کی جیت کے لیے پر امید ہیں۔امریکی صدارتی انتخابات کی تاریخ جیسے جیسے قریب آرہی ہے تو دنیا بھر کی نظریں انتخابات پر ٹکی ہوئی ہیں اور دنیا بھر میں امریکی صدارتی امیدواروں کی کامیابی کے لیے اپنے اپنے تجزیئے پیش کیے جارہے ہیں جب کہ بھارتی فلم نگری بھی اہم صدارتی انتخابات میں اپنے اپنے من پسند امیدوار کی حمایت کرتی نظر آرہی ہے لیکن سلو میاں نے بھی ایک اہم امریکی صدارتی امیدوار کی کامیابی کے لیے امید ظاہر کردی ہے۔سلمان خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرڈیمو کریٹک امریکی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کی جیت کے لیے نیک خواہشات کاپیغام دیا جب کہ اپنی ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ انتخابات میں آپ ہی جیتیں گی اور خدا آپ کو انسانی اقدار اور آئین کی پاسداری کی قوت عطا کرے۔واضح رہے کہ امریکا میں صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک امیداوار ہیلری کلنٹن اور ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان 8 نومبر کو مقابلہ ہوگا۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
396 مناظر