نیویارک (زمونگ سوات آن لائن نیوز) امریکی ماہرین کی جدید تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ فیس بک کا استعمال جلد موت کاخطرہ 12فیصد کم کردیتاہے جبکہ اس سے فیس بک استعمال کرنے والی کی صحت دوسرے افراد کی نسبت بہترہوتی ہے ۔ایک امریکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فیس بک سمیت سماجی رابطوں کی ویب سائٹس نہ صرف لوگوں کو اپنی حقیقی زندگی کے رشتوں کو برقرار رکھنے اور انہیں مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہورہی ہیں بلکہ نئی تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے
کہ فیس بک کا اکثر استعمال جلد موت کا خطرہ 12 فیصد تک کم کردیتا ہے۔واضح رہے کہ یہ دعویٰ امریکہ میں ہونے والی ایک تحقیق میں کیا گیا ۔ جرنل پروسیڈنگز آف دی نیشنل اکیڈمی آف سائنز میں شائع اس تحقیق کے دوران فیس بک صارفین کی 6 ماہ تک کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا اور اس کا موازنہ ان افراد سے کیا گیا جوفیس بک استعمال نہیں کرتے یاجن کاانتقال ہوچکاہے ۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
987 مناظر