رائے ونڈ (زمونگ سوات آن لائن نیوز) رائے ونڈ میں منعقدہ عالمی تبلیغی اجتماع کے اختتام پر ضلعی پولیس اور ٹریفک وارڈنز نظر نہیں آئے۔ تبلیغی جماعت کے ڈنڈا بردار حسب سابق ٹریفک کنٹرول کرتے رہے‘ پنڈال کے اطراف میں ہوٹلوں اور دکانوں پر مضر صحت کھانا فروخت ہوتا رہا‘ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ مہنگائی پر کنٹرول کرنے میں کردار ادا نہیں کر سکی۔ جیب کتروںکی چاندی رہی‘ سٹیشن اور لاری اڈوں پر اوورچارجنگ کی جاتی رہی۔ صفائی کا کوئی بندوبست نہیں تھا۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
693 مناظر