کبل(زمونگ سوات ڈاٹ کام)تحصیل کبل میلہ گاہ میں شادی شدہ خا تون کی موت معمہ بن گئی سپر دخاک کرنے کے بعد والد نے سسرالیوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر دیا پولیس نے تفتیش شروع کر دی ،تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز تحصیل کبل کے علا قہ بیزو بنڑ میلہ گا ہ میں شادی شدہ خا تون مسماۃ(ش) دختر حتحےٰی خان کی موت واقع ہوئی تھی جس کو سپرد خاک کر دیا گیا تھا گزشتہ مذکورہ خا تون کے والدحےٰی خان ولد خا دم سکنہ مر جانئی تو تا نو بانڈئی نے پولیس اسٹیشن کبل میں رپورٹ درج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ اسکی بیٹی کو سسر زر داد ولد آرا اور مسماۃ(ز) زوجہ سیدا جان نے گلہ دبا کر یا کوئی زہریلی زچیز دے کر قتل کیا ہے جس کی تحقیقات کی جائیں جس پر کبل پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے با قاعدہ تفتیش کا آغاز کر دیاہے۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
1113 مناظر