سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام)اے این پی کے صوبائی صدر حید ر ہوتی نے کہا ہے کہ عمران خان کے ٹائیگر پنجاب پولیس کا ایک ڈنڈا بھی برداشت ن کرسکیں لیکن باچا خان کے سپاہی بم دھماکوں اور گولیوں سے نبردازما ہے نوازشریف کو کسی کی حمایت کی ضرورت نہیں ہے عمران خان کے غلط فیصلے ہی نوازشریف کو مضبو ط کررہے ہیں جو شخص اپنے گھر اور صوبے کو نہ سنبھال سکیں وہ پورے ملک کو کسطر ح چلاسکے گا ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے سوات کے تحصیل مٹہ کے علاقہ سمبٹ میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا اُنہوں نے کہا اگر عمران خان اپنے منہ کو لگا نہ دیا تو ہم بنی گالہ اور لندن میں جو کچھ ہوتارہا ہے وہ سب سامنے لے کے آئینگے ہمارے دور میں صوبائی خزانہ بھر ا ہواتھا لیکن اب پی ٹی آئی نے صوبائی خزانے کو خالی کرکے صوبے کو دیوالیہ کردیا ہے پرویزخٹک ماضی میں ہر دور حکومت کا حصہ رہا ہے حکمرانوں کو لٹیرے کہنے والا پرویزخٹک خود بھی بڑا لٹیرا اورچو رہے عمران خان پر براوقت آنے والا ہے پرویز خٹک ماضی کی طرح حسب روایت عمران خان کا بھی ساتھ چھوڑدینگے خیبر پختونخواہ کے عوام اب سونامی کے جھانسے میں نہیں آئینگے وہ باچاخان کے جھنڈے تلے متحید ہورہے ہیں آئند ہ انتخابات میں صوبائی حکومت اے این پی کی ہوگی پختونخواہ کے عوام نے ایم ایم اے کو جو منڈیٹ دیا اُس کے بدلے یہا ں پر دہشت گردی کو پروان چھڑادیا گیا اور اُن کے غلط پالیسوں کی وجہ سے ملاکنڈ ڈیوثرن بارو د کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا جبکہ ا ے این پی برسر اقتدار آکر ہم نے ملاکنڈ ڈیوثرن میں آمن قائم کیا ۔دریں اثناء جلسے سے ضلعی صدر اور سابق ایم پی اے شیر شاہ خان،سابق ایم پی اے ایوب اشاڑے ،نائب ضلع ناظم عبدالجبار خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
1849 مناظر