کراچی(زمونگ سوات آن لائن نیوز) کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے بعد معروف نوجوان اداکار فہد مصطفیٰ نے اپنے ہی پروگرام جیتو پاکستان میں پْش اپس لگا کر نیا ریکارڈ قائم کردیا جسے دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔تفصیلات کے مطابق جیتو پاکستان گزشتہ روز کے پروگرام میں فہد مصطفی کی فٹنس کے حوالے سے اْن کے مداحوں کو اْس وقت علم ہوا جب انہوں نے اب تک کے سب سے زیادہ پش اپس لگائے۔جیتو پاکستان کے پروگرام میں مہمان بننے والی اداکارہ حریم فاروقی نے ہوسٹ فہد مصطفی کو چیلنج دیا کہ اگر کھیل میں حصہ لینے والی فیملی کی گاڑی نہیں نکلی تو وہ اْن کی بات مانیں گے۔اداکارہ کی جانب سے فہد مصطفیٰ کو 50 پش اپس لگانے کا چیلنج دیا گیا جسے سنتے ہی نوجوان اداکار نے دلچسپی رکھنے والے حاضرین کو اسٹیج پر بلایا اور اْن کے ساتھ پش اپس لگائے۔
اس سے پہلے پاکستان کرکٹ ٹیم نے جیت کی خوشی میں پش اپس لگا کر پوری دنیا میں ایک نیا ٹرینڈ متعارف کرایا تھا جس کے بعد پش اپس ٹرینڈ کو پوری دنیا میں بے پناہ مقبولیت ملی ۔ برطانوی پولیس نے 20کے قریب پش اپس لگائے ۔ عمران خان نے 2نومبر دھرنے سے چند روز قبل 50پش اپس لگا کر کھلاڑیوں کا جوش بڑھایا۔ یاد رہے کہ اب قومی ٹیم پر ارکان قومی اسمبلی کی جانب سے پش اپس کے خلاف آواز اٹھائے جانے کے بعد پابندی لگا دی گئی ہے ۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
1166 مناظر