سوات ( زمونگ سوات ڈاٹ کام ) سوات میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے لڑکیوں کے اسکول کو جلانے والے شدت پسند گرفتار کر لیا ، ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی تحصیل مٹہ کے علاقے کالاکوٹ میں کی گئی جہاں پر سی ٹی ڈی کی ٹیم نے مطلوب شدت پسند اختر محمد ولد تاج محمد سکنہ راحت کوٹ کو گرفتا رکرلیا ہے ، ترجمان کے مطابق اختر محمد 2008ء میں تحصیل مٹہ کے علاقے سمبٹ میں لڑکیوں کے سکول کو جلانے میں مطلوب ہے جو گزشتہ آٹھ سال سے روپوش تھا ، ملزم کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام منتقل کردیا گیا ہے ۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
1208 مناظر