اسلام آباد(زمونگ سوات آن لائن نیوز)جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کو گورنر سندھ بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ سعیدالزماں صدیقی کو گورنرسندھ بنانے کا فیصلہ وزیر اعظم نواز شریف اور صدر مملکت کے درمیان مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔سعیدالزماں صدیقی کا کہنا ہے کہ کوشش ہوگی صوبے میں امن وامن قائم کروں، اللہ کامیابی دے گا۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم رہنماؤں نے ایک دوسرے پرالزامات لگائے، میراخیال ہیاسی وجہ عشرت العباد کو ہٹایا گیا۔جسٹس (ر)سعید الزماں صدیقی سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس رہ چکے ہیں۔ سعید الزماں صدیقی 2008 میں سابق صدر آصف علی زرداری کے مقابلے میں مسلم لیگ ن کے صدارتی امیدوار تھے۔جسٹس (ر) سعید الزماں 1980 میں رکن الیکشن کمیشن آف پاکستان سمیت دیگر اہم عہدوں پر رہ چکے ہیں۔انہوں نے پرویز مشرف کے پی سی او کے تحت حلف اٹھانے سے انکار کیا تھا۔واضح رہے کہ ڈاکٹر عشرت العبادخان 27 دسمبر 2002 سے گورنرسندھ کے عہدے پر فائز ہیں،جو ملک میں کسی بھی گورنر کی سب سے طویل مدت ہے۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
679 مناظر