کابل(زمونگ سوات آن لائن نیوز) افغان طالبان نے نو منتخب امریکی صدر کو اہم خفیہ پیغام ارسال کردیا،ٹرمپ ہل کررہ گئے ۔ترجمان افغان طالبان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق افغان طالبان نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے امریکی فوجیوں کو افغانستان سے نکل جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ترجمان افغان طالبان ذبیع اللہ مجاہد نے نو منتخب امریکی صدر کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ امریکہ کو ایسی پالیسی نہیں بنانی چاہیے، جس سے
دوسری قوموں کی آزادی اور سالمیت چھینی جائے۔ترجمان کے مطابق نو منتخب صدر ٹرمپ افغانستان سے فوری طور پر امریکی فوج کو واپس بلائیں۔ واضح رہے کہ افغان طالبان اس سے قبل بھی متعدد بار اوباما ایڈمنسٹریشن سے امریکی افواج کو افغانستان سے نکالنے کا مطالبہ بھی کرچکے ہیں، تاہم امریکی صدر بارک اوباما کی جانب سے صرف تاریخ پر تاریخ دے کر ہی اکتفا کیا گیا۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
1703 مناظر