سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام ) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پوری دنیا دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی جنگ کو سراہتی ، پاک فوج نے قیام امن کے بعد ملاکند ڈویژن اور فاٹا میں 700ترقیاتی منصوبوں پر کام کیا ہے ، فوجی چھاؤنی کے قیام سے سوات میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا ، لوگوں کو صحت ، تعلیم اور روزگار کے مواقع ملیں گے ، سوات میں بے پناہ قربانیوں کی بدولت امن قائم ہوا ہے ، آرمی پبلک سکول میں مارچ سے کلاسز کا آغاز کردیا جائے گا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل کبل کے علاقے کانجو میں فوجی چھاؤنی کے سنگ بنیاد راور سیدو شریف میں شیخ زید اسپتال کی افتتاح کے موق پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر یو اے ای کے سفیر عیسیٰ عبدا للہ ، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویز خٹک ، گورنر خیبرپختونخواہ اقبال ظفر جھگڑا ، کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمن ، ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل آصف باجوہ ، سوات سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی اور دیگر سول فوجی حکام بھی موجود تھے ۔ اس دوران جی او سی میجر جنرل آصف غفور نے آرمی چیف کو سوات فوجی چھاؤنی ، اے پی ایس سوات سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں اور امن وا مان کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ، آرمی چیف نے کہا ہے کہ فاٹا اور ملاکنڈ ڈویژن میں امن کے قیام کے ساتھ ساتھ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کا مقصد لوگوں کے معیار زندگی کو بلند کرنا اور مسائل کو حل کرنا ہے ، چیف آف آرمی اسٹاف نے اس سے قبل سیدو شریف میں شیخ زید اسپتال کا بھی باقاعدہ افتتاح کیا اور اسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا ، چیف آف آرمی سٹاف نے کہا کہ سوات میں فوجی چھاؤنی کے قیام سے جہاں لوگوں کو روز گار ، تعلیم اور صحت کی سہولیات میسر ہوں گی ، وہیں علاقے کی معاشی حالت بھی بہتر ہوگی ، انہوں نے کہا کہ فوجی چھاؤنی کو 2017ء ہی میں فنکشنل کرنے کی کوشش کی جائے گی ، انہوں نے کہا کہ اے پی ایس سوات میں مارچ 2017ء سے کلاسز کا آغاز ہوجائے گا جس میں سوات کے سینکڑوں بچے علم کے نور سے منور ہوسکیں گے ، تقریب کے بعد آرمی چیف عمائدین علاقے اور شرکاء سے گھل مل گئے اور ان سے فرداً فرداً خیریت دریافت کی ، دریں اثناء انہوں نے سوات فو جی چھاؤنی کا باقاعدہ سنگ بنیاد رکھا اور اجتماعی دعا مانگی ۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
1271 مناظر