کراچی (زمونگ سوات آن لائن نیوز)کراچی کے مجسٹریٹ عدالت نے خاتون صحافی پر تشدد کیس میں مقدمات داخل دفتر کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔ دونوں فریقین کے درمیان راضی نامہ ہوگیا۔عدالت نے ایف سی اہلکار اور صائمہ کنول کے خلاف درج مقدمات داخل دفتر کرنے کا حکم دے دیا ، خاتون صحافی صائمہ کنول کو ایف سی اہلکار حسن نے نادرا آفس ناظم آباد میں تھپڑ مارا تھا۔
تفتیشی افسر کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ دونوں فریقین کے درمیان راضی نامہ ہو چکا ، دوران تفتیش کوئی قابل دست اندازی جرم ثابت نہیں ہواہے۔پولیس نے مقدمہ داخل دفتر کرنے کی رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی ، عدالت نے تفتیشی افسر کی رپورٹ منظور کر لی ، مدعی مقدمہ صحافی صائمہ کنول کا کہنا تھا کہ ملزمان کو معاف کرتی ہوں اور کوئی کارروائی نہیں چاہتی۔غصے میں آ کر ایف سی اہلکار اور نادرا افسر کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ، 20 اکتوبر کو کوریج کے دوران صائمہ کنول کو ایف سی اہلکار حسن نے تھپڑ مارا تھا۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
1085 مناظر