کبل(زمونگ سوات ڈاٹ کام) پختون قوم کے ساتھ ظلم کسی بھی صورت برداشت نہیں کرینگے سی پیک میں نظر انداز کرنے پر ہر محا ذ پر آواز اُٹھا ئینگے پختون قوم نے پنجاب اور میانوالی کے سیاست کو مسترد کیا ہے اس لئے جو ق در جوق ANPمیں شامل ہو رہے ہیں اگر اس مٹی اور اس قوم کے کوئی خیر خواہ ہے تو وہ صرف عوامی نیشنل پارٹی ہے MMAنے اسلام کے نام پر ووٹ حا صل کر کے سوات کو بارود کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا تبدیلی کے دعویدار اپنے ناکامیاں چھپانے کے لئے دھرنو ں کا سہا را لے رہے ہیں ناچ گانوں سے تبدیلی نہیں آتی ہم نے امن کے خا طر ووٹ حا صل کیا تھا اور قیام امن کے لئے جانوں کے قربانیاں دے کر بھر پور کردار ادا کیا ان خیا لا ت کا اظہار ANPکے رہنما ذہین خان ، ضلعی کونسلر نیا ز احمد ، سردار احمد خان یوسفزئی ، شیر شاہ خان عبد الصبور خان ، حیدر علی شاہ ، امانی گل اور دیگرنے گذشتہ روز کبل ملک نوید کے رہائش گاہ پر ایک شمولیتی تقریب سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر PTIاور دیگر پارٹیوں مستعفی ہو کر درجنوں افراد شیر عالم ، وزیر اختر علی ، اکبر شاہ ، عمران ، سجاد ، سلیمان ، جواد ، قیوم ، افضل خان ، نیک محمد ، علی رحمان ، ثناء اللہ ، سہیل خان ، عبد اللہ ، ڈاکٹر فضل سبحان ، سردار حسین ، عمر رازق، نواب علی ، انور الحق ، اکرام ، امین اللہ ، عثمان ، جمیل ، معاذ اور دیگر اپنے سا تھیوں اور خاندانوں سمیت ANPمیں شامل مقررین نے کہا کہ پختون قوم پر جب بھی مشکل وقت آیا ہے تو صرف ANPکے قائدین نے مقابلہ کیا ہے جب دہشت گردوں کا راج تھا تو صرف ANPنے ہی مقابلہ کیاتھا انہوں نے کہا کہ جب اس مٹی پر خزاں آیا تو خون ہم نے دیا اور جب اب بہار آیا ہے تو کہتے ہے تیرا کام نہیں ANPامن ، ترقی ، خوشحالی کے ضمانت ہے اور کسی بھی مشکل وقت میں پختون قوم کو تنہا نہیں چھوڑ تے سی پیک میں نظر اندا ز کرنے کے خلاف بھر پور آواز اُٹھائینگے۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
706 مناظر