سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام ) وزیر اعلی خیبر پختونخواہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پاک فوج کے کامیاب آپریشن کے بعد پورے دنیا میں پاکستان کا نام سرخرو ہوا ہے اور آج یہاں پر امن کی فضاء میں سانس لینا پاک فوج اور یہاں کے بہادر عوام کی قربانیوں کا نتیجہ ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کیڈٹ کالج سوات میں پہلے یوم والدین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر کالج میں فیز تھری کے ترقیاتی کاموں کا افتتاح بھی کیا اور جی او سی ملاکنڈ آرمی ڈویژن اور کیڈٹ کالج سوات کے چیر مین بورڈ اف گورنرمیجر جنرل آصف غفور نے انکو یادگاری شیلڈ بھی دی اور انکو کیڈٹ کالج سوات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی،اس موقع پر وزیر اعلی خیبر پختونخواہ پرویز خٹک نے کیڈٹ کالج سوات میں تعمیراتی کاموں کیلئے ایک ارب 35 کروڑ روپے اور سالانہ دو کروڑ روپے کی گرانٹ کا بھی اعلان کیا، پرویز خٹک نے کہا کہ سوات پر جب دہشت گردوں کا راج تھا تو یہاں کے بہادر قوم نے پاک فوج کا بھر پور ساتھ دیکر یہاں پر بے مثال امن کو قائم کیا جس پر پاک فوج اور یہاں کے عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہے ،پائیدا رامن کیلئے پاک فوج کے جوانوں اور غیور عوام نے خون کا نذرانہ پیش کیا ہے جس کے وجہ سے آج پورے دنیا میں پاکستان کا نام قدر سے لیا جا رہا ہے، انہوں نے مذید کہا کہ صوبائی حکومت تعلیم میں اصلاحات پر توجہ دے رہی ہے جس کے وجہ سے امیر اور غریب کا فرق ختم ہوجائیگااور گزشتہ تین سالوں سے صوبے میں تعلیمی میدان میں بے تحاشہ اصلاحات کئے جس کے وجہ سے آج پرائیویٹ تعلیمی اداروں سے بچے سرکاری سکولوں میں آرہے ہیں جو صوبے کی تاریخ میں پہلی دفعہ دیکھنے میں آیا ہے کہا کہ صوبے میں اداروں سے سیاست کا خاتمہ کردیا ہے جس کے وجہ سے عوام کو تبدیلی نظر ارہی ہے لیکن بے حس لوگوں کو یہ تبدیلی دیکھائی نہیں دیتی ،اس موقع پر کیڈٹ کالج کے طلباء نے پی ٹی شو ،جمناسٹک ،ڈرل اور دیگر مظاہرے بھی کئے اور وزیر اعلی نے بورڈ کے امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں شیلڈ بھی تقسیم کئے ۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
1211 مناظر