سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام) پختونخوا کالج ٹیچرز ایسو سی ایشن کا اپنے مطالبات کے حق میں سوات پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ، اپنے مطالبات کے حق میں نعرہ بازی ،مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے جس پر مختلف قسم کے نعرے درج تھے ، مظاہرہ جلوس کے شکل میں جہانزیب کالج سے روانہ ہوکر سوات پریس کلب پہنچ گئے، احتجاجی مظاہرے میں ملاکنڈ ڈویژن سے تعلق رکھنے تمام کالجزکے اساتذہ نے بھرت پور شر کت کی، مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر سیراج احمد ، پروفیسر ڈاکٹر جہان عالم اور پروفیسر حمید اقبال نے کہا کہ 2005 میں سابقہ وزیر اعظم شوکت عزیز نے کالج ٹیچر زکے ون سٹپ اپرگریڈیشن کا اعلان کیا تھا جوکہ اعلان رہ گیا اور ابھی تک کالج اساتذہ اس سے محروم ہیں ، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی پالیسیوں کے وجہ سے معماران قوم بہ امر مجبوری سڑکوں پر نکل آئے ہیں ،انہوں نے کہا کہ کالج اساتذہ کو اپرگریڈ کیا جائے اور پروفیشنل الاؤنس بھی دیا جائے کیونکہ یہ ہمارا جائز حق ہے انہوں نے کہا کہ مبینہ بی او جی کا بھی خاتمہ کیا جائے ،انہوں نے صوبائی حکومت کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ ہمارے جائز مطالبات پر عملی کاروائی کریں ورنہ احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائیگا ۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
498 مناظر