ایبٹ آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15نومبر2016ء) خیبرپختونخواہ، پنجاب اور اسلام آباد میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ، صوبہ پنجاب اور وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے کے جھٹکے پشاور، ہزارہ ڈویژن، سوات، دیر، اسلام آباد، پنڈی بھٹیاں اور دیگر علاقوں میں محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے جھٹکوں کے باعث عوام خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کی شدت ابتدائی اطلاعات کے مطابق ریکٹر اسکیل پر 5.6 ، مرکز کوہ ہندوکش اور گہرائی 179کلو میٹر بتائی گئی ہے۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
1065 مناظر