سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام) ڈائیریکٹریٹ آف سپورٹس خیبر پختونخوا نے گذشتہ سال کی طرح امسال بھی انڈر 23 کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کا اعلان کردیا ،یہ مقابلے دسمبر 2016 سے شروع ہوں گے ، پہلے مرحلے میں ہر ریجنل ہیڈ کوارٹر پر انٹر ڈسٹرکٹ گیمز منعقد کرائی جائیں گی جبکہ دوسرے مرحلے میں پشاور میں انٹر ریجنل گیمز منعقد ہوں گی، انٹر ڈسٹرکٹ گیمز میں15میل اور 13 فیمل گیمز منعقد کرائی جائیں گی ، میل گیمز میں فٹ بال ، ہاکی ، باسکٹ بال ، والی بال ، سکواش ، بیڈ منٹن ، ٹیبل ٹینس ، ٹینس ، اتھلیٹکس ، جمناسٹک ، جوڈو کراٹے ، ریسلنگ ، کبڈی ، رسہ کشی جبکہ فیمل مقابلوں میں کرکٹ ، فٹ بال ، ہاکی ، باسکٹ بال ، والی بال ، سکواش ، بیڈ منٹن ، ٹیبل ٹینس ،اتھلیٹکس ، بیس بال ، جوڈوکراٹے ، ھینڈ بال ، رسہ کشی کے مقابلے شامل ہوں گے، یہ مقابلے اوپن ٹرائلز کے ذریعے کرائے جائینگے جن کی تاریخ جلد مقرر کی جائیگی ، ان گیمز میں شرکت کے خواہشمند کھلاڑی جو کہ ضلع سوات اور ضلع شانگلہ سے تعلق رکھتے ہیں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سوات ، مکان باغ نزد خپل کور ماڈل سکول سے رابطہ کر سکتے ہیں ، ان ٹرائلز میں شرک کے خواہشمند کھلاڑیوں کیلئے ضروری ہے کہ وہ اپنا شناختی کارڈ یا فارم بی ہمراہ لائیں اور ان کی عمر 01-10-2017تک 23 سال ہو، اس سلسلہ میں کسی قسم کی معلومات یا کمپلینٹ کی صورت میں سید محمد ثقلین شاہ ڈی ایس او سوات 0333-9963191-03432046660 سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
533 مناظر