وٹس ایپ ویڈیو کالنگ فیچر لانچ کرنے سے براہ راست سکائپ کے مقابلے پر آگیا ہے تاہم مائیکروسافٹ نے سکائپ کے استعمال کو مزید آسان بنا دیا ہے۔اب ہر کوئی بغیر اکاؤنٹ کے، بغیر سکائپ ڈاؤن لوڈ یا انسٹال کیے سکائپ کو استعمال کر سکے گا۔اب سکائپ کی گروپ چیٹنگ میں ایسےمہمانوں کو بھی دعوت دی جا سکے گی جن کا سکائپ پر اکاؤنٹ نہیں ہوگا اور صارفین بغیر اکاؤنٹ کے لیے آڈیو، ویڈیو اور ٹیکسٹ فیچر استعمال کر سکیں گے۔
بغیر اکاؤنٹ کے عارضی چیٹ روم بنانے کے لیے صارفین کو صرف Skype.com تک رسائی حاصل کر کے گیسٹ اکاؤنٹ بنانا ہوگا۔اس کے بعد صارفین کو ایک لنک مہیا کیا جائے گا۔ اس لنک کو دوسرے صارفین کے ساتھ شیئر کر کے گرو پ چیٹنگ شروع کی جا سکتی ہے۔اس گروپ چیٹنگ میں صارفین مفت میں ہی بغیر اکاؤنٹ کے میسجنگ، وائس / ویڈیو کالنگ ، فائل اور سکرین شیئرنگ فیچر استعمال کر سکیں گے۔
اس فیچر کے تحت صارفین 300 افراد کے ساتھ میسجنگ یا 25افراد کے ساتھ ویڈیو یا وائس کال کر سکتے ہیں۔
سکائپ کے متعارف کرائے گئے ان عارضی گروپس کا دورانیہ 24 گھنٹے ہوتا ہے، اس کے بعد سب کچھ ڈیلیٹ ہوجاتا ہے۔ اگر صارفین چاہتے ہیں کہ گروپ کا دورانیہ بڑھ جائے تو پھر انہیں اکاؤنٹ بنانا پڑتا ہے۔
سکائپ کے دوسرے اضافی فیچر جیسے لینڈ لائن یا موبائل پر فون کالز عارضی گروپس کے لیے دستیاب نہیں۔ عارضی گروپ فیچر کو صرف ویب ورژن پر ہی استعمال کیا جا سکتا ہے۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
2138 مناظر