سوات ( زمونگ سوات ڈاٹ کام ) سی ٹی ڈی پولیس سوات نے تین گرلز سکولوں کو جلانے والے رپووش شدت پسند کو گرفتار کر لیا ، سی ٹی ڈی پولیس نے خفیہ اطلاع پر مینگورہ کے نیو روڈ پر چھاپہ مار کر ملزم علی محمد سکنہ دارمئی کالا کوٹ تحصیل مٹہ کو گرفتار کرکے تفتیش کیلئے منتقل کردیا ، ملزم پر الزام ہے کہ اس نے سال 2008ء میں شورش کے دوران علاقہ میں تین گرلز سکولوں کو جلایا تھا جس کی ایف آئی آر تھانہ مٹہ میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج ہے ۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
1309 مناظر