کبل(زمونگ سوات ڈاٹ کا م)کبل 23نومبرسے 26نومبر 2016تک پولیو مہم کیلئے حکمت عملی وضع، پولیو مہم میں مزید 12ٹیموں کا اضا فہ ، مائینٹرنگ لیوز اہلکاروں کے بجائے ویلج سیکر ٹریز کرینگے۔ گذشتہ روز اسسٹنٹ کشنر حا مد علی کے زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ACکبل آفس میں پولیو مہم کے حوالے ایک اجلاس زیر صدارت ACکبل حا مدعلی ہوا جس میں AACسید قادر، تحصیلدار منور شاہ ، SHOنصر اللہ خان ، محکمہ تعلیم کے حسین احمد ،TMAنمائندہ ، ویلج سیکرٹر ی یو پیک چےئر مین اور دیگر شریک تھے اس موقع پر ACکبل نے کہا کہ عوام سے اپیل کر تا ہوں کہ پولیو ں ٹیموں کیساتھ تعاون کریں انہوں نے کہا کہ ہم نے 12ٹیموں کا مزید اضا فہ کیا ہے تاکہ کوئی مسائل و مشکلات نہ ہوں اس موقع پر ویلج سیکر ٹری نے کہا کہ بعض علا قوں میں پولیو ڈیو ٹی کے دوران اسا تذہ پولیو ڈیو ٹی پر وموجود ہو تے ہیں لیکن سکولوں میں ان کو غیر حا ضر کر تا ہے لہٰذا نو ٹس لیا جائے تاکہ اسا تذہ کو پولیو ڈیو ٹی کرنے میں مسائل پیدا نہ ہوں ACکبل نے کہا کہ لیویز اہلکاروں کے بجائے اب ویلج سیکرٹری پولیو مہم کے مائنٹرنگ کرینگے اور جتنی بھی مسائل و مشکلا ت درپیش ہو ہم حل کرنے کی کوشش کرینگے۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
424 مناظر