سوات ( زمونگ سوات ڈاٹ کام ) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن عثمان گل نے کہا ہے کہ سنگوٹہ پبلک سکول اور ایکسیلشیئر کالج ملاکنڈ ڈویژن کے بہترین تعلیمی اداروں میں شمار ہوتے ہیں جن کے طلبہ ملک و قوم کیلئے مختلف شعبوں میں بیش بہا خدمات سر انجام دے رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ گزشتہ دس سال کے دوران ان اداروں کو بے تحاشا نقصان پہنچایا گیا ، تاہم شکر ہے کہ اب یہ دونوں ادارے پورے آب و تاب سے بحال ہورہے ہیں جن کا سہرا یہاں کے منتظمین ، اساتذہ اور طلبہ کے سر ہے ، وہ جمعہ کے روز سنگوٹہ پبلک سکول میں سالانہ تقریب انعامات سے بطور مہمان خصوصی اظہار خیال کررہے تھے ۔ ضلع ناظم محمد علی شاہ اور متعلقہ محکموں کے آفسران کے علاوہ سکول کی پرنسپل ، اساتذہ اور طالبات بھی اس موقع پر موجود تھیں ، کمشنر نے طالبات پرو زور دیا کہ وہ سکول میں اپنی پڑھائی کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں کیونکہ یہ پروی فیشنل کالجز میں مضبوط بنیاد اہم کردار ادا کرتی ہیں ۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
756 مناظر