لندن (زمونگ سوات آن لائن نیوز): پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے مانچسٹر میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت کی ۔ اس موقع پر پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کے ہمراہ ترجمان پی ٹی آئی نعیم الحق سمیت بالی وڈ اداکار انیل کپور بھی موجود تھے۔ شادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کپتان نے اپنی تیسری شادی کا عندیہ بھی دے دیا ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ میں زندگی میں دوسری مرتبہ کسی شادی کی تقرب سے خطاب کر رہا ہوں۔
پہلی مرتبہ انیل کی بہن کی شادی میں خطاب کا تھا ۔ عمران خان نے کہا کہ میں نئے شادی شدہ جوڑے کو مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے شادی سے متعلق کوئی مشورہ نہیں دے سکتا ۔ شادی کے معاملے میں میرے تجربات اچھے نہیں رہے ، دعا کریں میری تیسری شادی کامیاب ہو۔ کپتان کا کہنا تھا کہ اُمید ہے کہ نئے شادی شدہ جوڑے کی آنے والی زندگی امید ہے اچھی ہو گی ۔
عمران خان نے مزید کہا کہ اسلام انسانیت کا درس دیتا ہے۔ دوسری جانب ایک صحافی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پرعمران خان اور انیل کپور کی شادی میں شرکت کی ایک ویڈیو بھی شئیر کی ۔ صحافی مرتضیٰ علی شاہ کا کہنا ہے کہ عمران خان یہاں شادی کی تقریب میں شرکت کر رہے ہیں، یہاں پانامہ لیکس سے متعلق کوئی بھی بات نہیں کی جا رہی۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
915 مناظر