اسلام آباد (زمونگ سوات آن لائن نیوز) عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نےکہا ہے کہ عمران سے طلاق کی وجہ میرا اور ان کا مختلف ٹریک تھا جس کی وجہ سے وہ اور میں ایک نہ ہو سکے ۔ ان کا کہنا تھا کہ میں جس ٹریک پر ہوں اس کی قربانی نہیں دے سکتی۔ ہو سکتا ہے اگلی بار انہیں کوئی ان کے ٹریک کی مل جائے ۔
واضح رہے کہ مانچسٹر میں عمران خان نے شادی کی تقریب میں شرکت کی ۔ تقریب میں شرکت کے دوران انہوں نے اپنی تیسری شادی کا بھی اشارہ دے دیا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ تیسری شادی کاارادہ رکھتے ہیں۔ شادی میں آئے شرکا سے انہوں نے اپنی تیسری شادی کی کامیابی کی دعا کی اپیل بھی کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ میری پہلی 2شادیاں تو کامیاب نہیں ہوئیں تاہم آپ دعا کریں کہ میری تیسری شادی کامیاب ہو جائے ۔ شادی میں ان کے ساتھ ساتھ بھارتی لیجنڈ اداکار انیل کپور بھی موجود تھے ۔ انیل کپور نے عمران خان کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران میرے آئیڈیل ہیں اور یہ اس وقت سے میرے پسندیدہ ہیں جب یہ کرکٹ کھیلتے تھے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب جب عمران خان سیاست میں آچکے ہیں تو میں آج یہ کہنا چاہوں گاکہ عمران جیسے ہی وزارت عظمیٰ کی کرسی پر بیٹھےتو میں پاکستان ضرور آئوں گا ۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
1609 مناظر