سوات( زمونگ سوات ڈاٹ کام ) امیر جماعت اسلامی ضلع سوات سابق ایم پی اے محمدامین نے کہا ہے کہ ظالمانہ نظام کا خاتمہ اور اسلامی فلاحی نظام کا قیام ناگزیر ہے ۔نوجوانوں کا مستقبل جماعت اسلامی سے وابستہ ہے ۔حقیقی تبدیلی جماعت اسلامی لائیگی۔ نوجوان جماعت اسلامی کی دست و بازو بنیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے چارباغ میں ریٹائرڈ ایس پی نوید اقبال کے ڈیرہ پر یوتھ استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر معروف شخصیت نے ناصر علی نے جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کردیا امیر ضلع نے کہاکہ نوجوان اس ملک کا مستقبل ہے ۔پاکستان میں اسلامی فلاحی معاشرہ کا قیام ناگزیر ہے۔ نوجوان جماعت اسلامی کا دست و بازو بن کر گھسے پھٹے نظام کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے۔ کنونشن میں امیر زون شبیر احمد نے بھی خطاب کیا قیم ضلع مفتی شیر محمد ، نائب امراء ضلع حافظ اسرار احمداور نوید اقبال بھی موجود تھے ۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
684 مناظر