سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام) گزشتہ روز یونیورسٹی آف سوات کے زیر اہتمام وزیر اعظم لیپ ٹاپ سکیم کے تحت طلباء و طالبات کو جدید لیپ ٹاپ مہیاء کرنے کے حوالے سے لیپ ٹاپ ڈسٹریبیوشن تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی سربراہی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر جہان بخت نے کی جب کہ اس موقع پر وزیراعظم کے مشیر انجنیئر امیر مقام نے بحثیت مہمان خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے مہمان خصوصی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے طلباء کو ہدایات بھی جاری کی اور انہیں بتایا کہ وہ اپنے اپنے شعبہ جات میں مہارت حاصل کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو پڑھائی کا لازمی جزسمجھے۔ انہوں نے کہا کہ آئیں روز بین الاقوامی تحقیقی ماہرین اپنے مقالات انٹرنٹ کے زریعے پیش کرتے ہیں جن سے استفادہ لینے کے لئے ان لیپ ٹاپس کو بروئے کار لایاجائے۔پروگرام کے اختتام پر مہمان خصوصی انجنیئر امیرمقام نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی انقلاب لانے کے لئے وفاقی حکومت انتہائی سنجیدہ اقدامات اُٹھارہی ہے اور طلباء کوجدیدٹیکنالوجی مہیاء کرانا انہی اقدامات کی ایک کڑی ہے۔ انہوں نے لیپ ٹاپ وصول کرنے والے طلباء کوبتایا کہ وہ پاکستان کا مستقبل ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہم طلباء سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ ان لیپ ٹاپس کا فائیدہ اُٹھاتے ہوئیں تحقیقی مقالات لکھنے اور انٹرنٹ پراپنے ریسرچ سٹڈیز دنیا سے شیئر کرکے ملک و قوم کا نام روشن کرینگے۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
1017 مناظر