سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام)جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی خیبرپختونخوا عبدالواسع کہا کہ جماعت اسلامی سوات میں ایک مضبوط قوت ہے ۔جماعت اسلامی نوجوانوں کو منظم کرکے انٹراپارٹی الیکشن کروائیگی۔ سوات بشام روڈ کو سی پیک میں شامل کرکے سی پیک پراجیکٹ منظور کئے جائے ۔چکدرہ ٹو کالام روڈ کو سوات موٹروے کا حصہ بناکر تعمیر کا فوری آغازکیاجائے۔ 2018 الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کرکے عدل و انصاف اور اسلامی فلاحی معاشرے کا قیام عمل میں لائیں گے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے جماعت اسلامی سوات کے زیر اہتمام ہر سطح کی ذمہ داران کے اعزاز میں المرکزالاسلامی سنگوٹہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں بڑی تعداد میں ذمہ داران نے شرکت کی ۔ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ضلع سوات سابق ایم پی اے محمد امین نے کہا کہ سوات کے ساتھ ترقیاتی منصوبوں میں ناروا سلوک روارکھا جارہا ہے سوات کے نام پر بنے موٹروے کو چکدرہ میں روک کریہاں کے عوام کے ساتھ ناانصافی کیا گیا ہے۔ عوام کے ساتھ نا انصافی کی آواز کو ہر فورم پر اٹھائیں گے ۔کارکنان 2018ء الیکشن کے لئے بھرپورتیاری کے ساتھ ابھی سے منصوبہ بندی کریں ۔استقبالیہ تقریب میں جماعت اسلامی بونیر کے امیر محمد حنیف ، ضلع شانگلہ کے امیر نجم اللہ ، سوات کے سابق امراء ضلع ڈاکٹر فضل سبحان ، انوار الحق ، تحصیل ناظمین حاجی رحمت علی ، حبیب اللہ ثاقب اور سابق صوبائی وزیر حسین احمد کانجو نے بھی شرکت کی ۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
837 مناظر