مینگورہ (زمونگ سوات ڈاٹ کام) عوامی نیشنل پارٹی ضلع سوات کے صدر اور سابق ایم پی اے شیر شاہ خان نے کہا ہے کہ نیشنل یوتھ آرگنائزیشن کے نوجوان پارٹی کا ہر اول دستہ ہیں اور ہماری نظریں نوجوان پر لگی ہوئی ہیں، نوجوان فارم سازی مہم میں بھر پور حصہ لے کر باچا خان کا پیغام گھر گھر تک پہنچائیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات پریس کلب میں نیشنل یوتھ آرگنائزیشن ضلع سوات کے زیر اہتمام فارم سازی مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، تقریب سے تحصیل ناظم بابوزئی اکرام خان ، این وائی او کے صوبائی آگنائزر سنگین خان ، گلزار خان ، این وائی او کے ضلعی صدر افتخار شاہ ، جنرل سیکرٹری بلال اور صوبائی حلقوں کے تمام آرگنائزر نے بھی خطاب کیا ، مقررین نے کہا کہ تبدیلی کے دعویداروں سے عوام اور نوجوان مایوس ہوچکے ہیں اسلئے اب نوجوانوں کی افرادی قوت عوامی نیشنل پارٹی کے ساتھ ہے ، نوجوان اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے مستقبل میں ملک و قوم کا نام روشن کریں اور تمام نوجوانو ں کو سرخ جھنڈے تلے متحد کریں ،انہوں نے پختونوں کے حقوق کے حصول اور خیبر پختونخوا کی تعمیر و ترقی کیلئے آنے والے عام انتخابات میں عوامی نیشنل پارٹی کی کامیابی نہایت ضروری ہے ۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
826 مناظر