سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام )وزیر اعظم لیپ ٹاپ سکیم کے تحت آج گزشتہ روز107لیپ ٹاپ تقسیم کئے گئے مگر یو نیورسٹی کو ہونہار طباء کو 192 لیپ ٹاپ مل چکے ہیں ، یونیورسٹی انتظامیہ کے نا اہلی اور وقت پر طلبا ء کا اندراج ہونے کی وجہ سے 85طلباء و طالبات لیپ ٹاپ سے مروم ہوگئے ہیں ، متعدد طلباء وطالبات نے میڈیا کو بتایا کہ ان کے نام آن لائن فارم میں موجود ہے مگر نا معلوم وجوہات کے بنا پر یونیورسٹی انتظامیہ نے ان کے لیپ ٹاپ کو روک دئے گئے اس کے ساتھ جہانزیب کالج کے طالبا نے بھی یونیورسٹی انتظامیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کالج کے درجنوں طلباء و طالبات لیپ ٹاپ سکیم کیلئے اہل ہے مگر یو نیورسٹی انتظامیہ ان کے ساتھ کسی تعاؤن نہیں کر رہے ہیں اور ان کے لیپ ٹاپ کو روک دئے گئے ہیں ۔ اس حوالے سے جب سوات یونیورسٹی کے ترجمان سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ اس طلبا ء اور طالبات کے نام ویٹینگ لیسٹ میں ہیں اور فیز تری میں اس کو بھی لیپ ٹاپ مل سکیں گے ۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
1140 مناظر