سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام)گورنر خیبر پختوا انجینئر اقبال ظفر جھگڑانے کہا ہے کہ حکومت تعلیم کے فروغ کیلئے کوشاہ ہے اور اس ضمن میں ملک بھر میں یونیورسٹیوں کی بہار آگئی ہے، ڈاکٹر یٹ اور ایم فل ایک خواب ہو ا کر تھا لیکن اب یہ سہولیات نئی نسل کو دہلیز پر ہی مل رہی ہیں ، خواہش ہے کے بیرون ممالک کے اسکالرز ریسرچ کیلئے پاکستان کے جامعات میں آئیں انہوں نے سوات ودودیا ہال یونیورسٹی کے پہلے کانوکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ملک تعلیمی شرح میں بہت پیچھے ہیں ، تعلیم کا فروغ ہمارا مشن ہے پابندیوں کے باوجود سوات کی نئی نسل نے تعلیم کا راستہ نہیں چھوڑا جس پر ان کے والدین کو سلام پیش کرتا ہوں۔ اس موقع پر گورنر نے یونیورسٹی کے فارغ التحصیل 192طلبا وطالبات کو دگریاں جبکہ 36کو گولڈ میڈلز سے نوازا ، اس موقع پر وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام ،کمشنر ملاکنڈ عثمان گل ، ممبران اسمبلی ،سول حکام اور یونیورسٹی کے سینٹ و سنڈیکٹ کیمٹی کے اراکین اور والدین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
1215 مناظر